6 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان میں ایف آئی اے کے وکیل نے کہاہے کہ پاکستان کےسابق صدر پرویزمشرف جب بھی وطن واپس آئے انہیں سابق وزیراعظم بینظیربھٹوکے قتل کیس میں گرفتارکرلیاجائے گا۔

ابنا: بینظیرقتل کیس میں فریق استغاثہ ایف آئی اے کے وکیل چودھری ذوالفقار نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کوعدالت مفرور قرار دے چکی ہے، انکی گرفتاری کیلئے کسی نئے وارنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، وکیل استغاثہ نے بینظیر قتل کیس کے جیل ٹرائل سے متعلق بتایاکہ آج فریق صفائی کے وکلاء پیش نہیں ہوئے اس لئے بیان قلم بند کرانے والے استغاثہ کے گواہوں پر جرح نہیں ہوسکی، جج نے وکیل صفائی کو کہاہے کہ آئندہ سماعت پر وہ نہ آئے تو انکا گواہوں پر جرح کا حق ختم کردیا جائے گا ۔........

/169